ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں موسلادھار بارش؛ بجلی کے کھمبے اُکھڑ گئے؛ راستے نالوں میں تبدیل

بھٹکل میں موسلادھار بارش؛ بجلی کے کھمبے اُکھڑ گئے؛ راستے نالوں میں تبدیل

Sun, 11 Jun 2017 21:34:53    S.O. News Service

بھٹکل:11/جون (ایس اؤنیوز) بھٹکل میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، مگر سنیچر رات سے اتوار پورا دن مسلسل بارش کی وجہ سے تعلقہ کے مختلف مقامات پر بجلی کے کھمبے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، خبر ملی ہے کہ تعلقہ میں 10سے زائد بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ تعلقہ کی اہم بجلی لائن موڈبھٹکل اور منکولی علاقہ سے گزرتی ہے یہاں آئی آربی کمپنی کے ادھورے کاموں کی وجہ سے بارش کا پانی  مٹی کو اپنے ساتھ بہا لے گئی تو اس کی زد میں بجلی کے کھمبے بھی آگئے جس کے نتیجے میں کھمبے اُکھڑ گئے ۔ 

گذشتہ تین چار دنوں سے برسنے والی زوردار بارش سے چوتھنی ندی کے دونوں کناروں پر سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ سطح سے اوپر بہتی ہوئی ندی کو دیکھ کر حیرت زدہ مکینوں نے خوف کے مارے گھروں کے اندر رہنے کے بجائے باہر صحن میں ہی بیٹھے نظر آئے۔ منڈلی کے ہوسمنے علاقے میں اتوار کی صبح سڑک ، نالے میں منتقل ہونے سے سواریوں کو بڑی دقتوں کا سامنا کرناپڑا۔ بلدیہ حدود کے گڈلک روڈ پر کمپاؤنڈ کی دیوار گرنے سے بھی سواریوں کے لئے دشواری پیش آئی ۔ یہاں ایک اسکول کی ٹیمپو اچانک زمین میں دھنس جانے  کا واقعہ بھی پیش آیا ہے۔ تعلقہ بھر میں اتوار رات تک گہرے سیاہ بادل چھائے رہنے سے بارش مزید جاری رہنے کے پورے امکانات ہیں۔

11june31.JPG


Share: